بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

May 15, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کے کرکٹر مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔مہدی حسن کو اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئرآف دی منتھ قراردیاگیا۔یاد رہے کہ زمبابوے کے بلیسنگ موزا ربانی اور نیوزی لینڈکے بین سئیرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدکیا گیا تھا۔

مزیدخبریں