ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دورہ موٹروے ایم تھری ‘ فصلوں کی باقیات جلانے کا نوٹس

May 15, 2025

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر رائو رات گئے موٹروے ایم تھری کے اچانک دورے پر نکلے اور موقع پر فصلوں کو جلائے جانے کا سخت نوٹس لیاانہوں نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو طلب کر کے فصلوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیںڈی سی ننکانہ نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور اس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ موٹروے کے اطراف فصلوں کی باقیات جلانا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں