پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا : پیر اشرف رسول

May 15, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اورپنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر کے کرداروں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا دوسری طرف قوم نے اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرکے پاک فوج کے حوصلوں کو بلندکیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں فوج نے تحمل بردباری کا مظاہرہ کیا اور معاملہ حد سے بڑھنے پر بھارت کو بھرپور انداز سے جواب دیا جس سے وہ جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

مزیدخبریں