شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر سے 43 سالہ شخص جاں بحق

May 15, 2025

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) لاہور روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار بے قابو ڈمپر نے 43 سالہ شخص محمد خان کو کچل دیا ۔ ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر کی بائی پاس کے قریب ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد خان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں