شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہی ہمیشہ ملک و قوم کی حقیقی خدمت کا اعزاز حاصل کیا ہے اب بھی پارٹی قیادت ملک میں پائیدار قیام امن اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی منزل جلد حاصل کرلی جائے گی۔ پارٹی قیادت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
لیگی قیادت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے : عمران رحمت
May 15, 2025