موڑکھنڈا (نامہ نگار) نواحی موضع گلہر والا کے رہائشی محنت کش علی حیدر نے تھانہ مانگٹانوالہ میں دی گئی درخواست میں کہا کہ وہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت محنت مزدوری کے سلسلے میں موڑ کھنڈا گیا ہوا تھا اس کی بیوی( آ)بی بی گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران فیصل کانسٹیبل گھر میں زبردستی داخل ہوا اور خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبردستی ویڈیو بنوائی۔ علی حیدر نے مزید الزام عائد کیا کہ فیصل اب ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے بار بار زیادتی پر مجبور کرتا رہا۔تھانہ نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔
موڑکھنڈا : خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار‘ مقدمہ درج
May 15, 2025