لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو کا انتظام سنبھال لوں گا: علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کےلئے وفاقی حکومت کو آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پیسکو دفتر کا انتظام سنبھالنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل پیسکو کا انتظام سنبھال لوں گا، وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام دے رہا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ متعدد بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے.آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں تو ہمیں کمزور سمجھتے ہیں.پیسکو چیف اگر کے پی میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جہاں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 5 سے 6 گھنٹے کا ریلیف دیں.جہاں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 12 گھنٹے کریں،آپ جسے چوری کہہ رہے ہیں وہ پیسے کٹوتی کرو اور میرا حق دو، یہ میری وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہےان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد صوبے کیساتھ زیادتی کررہے ہیں،رات تک شیڈول تبدیل کریں ورنہ سارے گرڈ ٹیک اوور کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن