اوپر بیٹحے لوگ بتائیں کہ کیا اب ملک سنبھل رہا ہے؟:عمران خان

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آبادجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند کمروں کے اندر ملک سے باہر اور ملک کے اندر میرے خلاف سازش ہوررہی ہے اور وہ سازش یہ ہے کہ میری جان لینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ان کے راستے میں رکاوٹ ہے اس کو ہٹایا جائے۔میں نے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے محفوظ مقام پر رکھوا دی ہے کیوں کہ میں چاہتا ہوں میرے عوام کو پتہ چلے کہ سازش میں کون کون ملوث تھا۔کہا جب ویڈیو دیکھ لیں تو آپ نے سازش میں ملوث ہونے والے ایک ایک بندے کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے کیا آپ مجھے انصاف دلوائیں گے؟بولے لیاقت علی کے زمانے سے آج تک کوئی طاقتور قانون کے ہاتھ نہیں آیا۔لیکن اس بار میں چاہتا ہوں کہ عوام کو پتہ چل جائے کہ یہ کیا ہوتا رہا ہے ۔کہا یہ لوگ اب اسلام آباد احتجاج سے خوفزہ ہیں اس لئے انہوں نے سوچا ہے کہ اس کو دنیا سے ہی فارغ کردیا جائے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اوپر بیٹھے لوگ بتائیں کہ کیا اب ملک سنبھل رہا ہے؟یہاں نے کہ میر جعفروں اور میر صداقوں نے سازش میں شامل ہوکر حکومت گرادی۔ ہم نے بہترین طریقے سے معیشت کو سنبھالا پوری دنیا نے کورونا کے حالات میں نکلنے پر ہماری تعریف کی ۔جب سب ٹھیک ہورہا تھا تو انہوں نے حکومت گرادی۔بائیس کروڑ لوگوں کی توہین ہے کہ ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا۔کہا نواز بھگوڑا چور بزدل ہے جو لندن بیٹھ کر فیصلے کررہا ہے اور زرداری گارڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ یہ لوگ اب امریکہ کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے کہ خدا کا واسطہ ہمیں بچالو ہمیں پیسے دے دو ورنہ عمران آجائیگا۔کہا بلاول بلنکن سے ملنے جارہا ہے بلنکن کو پتہ ہے کہ بلوال اور زرداری کے پیسے کہاں پڑے ہوئے ہیں۔