ملک میں پولیو ختم نہ ہوسکا:کیسز بڑھنے کا خطرہ
اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آیا ہے شمالی وزیرستان کے ایک سالہ بچے میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں واقع پاکستان نیشنل لیبارٹری نے تیسرے پولیو کیس کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ ہر مہم میں تمام بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔بولے میں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔
وفاقی سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ نے کہا کہ اس سال پولیو کے پہلے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہمیں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ تھا کیونکہ وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے، بدقسمتی سے اگر تما م بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن نہیں ہوتی تو کیسز کا خدشہ رہے گا۔