جتنے کی بھی شرٹ فروخت ہوئی رقم شوکت خانم کو عطیہ کروں گا:ابوبکر
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے نویں جماعت کے طالب علم ابوبکر نے عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض کے عوض ملنے والی کروڑوں کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ہے اور کہا ہے اگر ان شاء اللہ کبھی بنا تو میں اس کے لیے ایک آکشن کروں گا اور یہ شرٹ جس قیمت میں بھی فروخت ہوئی میں اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم میں عطیہ کروں گا۔پی ٹی آئی کے لکی مروت جلسے میں ایک بچے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زار و قطار روتے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے بچے کو عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچایا جہاں ابوبکر نے عمران خان کو بطور تحفہ انگوٹھی دی تھی جبکہ عمران خان نے بھی ابوبکر کو گلے لگاتے ہوئے ان کی قمیض پر آٹوگراف دیا تھا. ابوبکر کا ایک انٹرویو کلپ پی ٹی آئی کے آفیشیل پیچ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ابو بکر نے شرٹ بیچنے کی پیشکش پر بات کی ہے۔۔ویڈیو انٹرویو میں ابوبکر کو عمران خان کا آٹوگراف دی گئی قمیض ہی پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس قمیض کے لیے پہلے ایک کروڑ اور پھر 6 کروڑ کی پیشکش کی گئی لیکن دنیا کی 7 تہوں میں سے لائے گئے ہیرے جواہرات بھی اگر میرے سامنے رکھ دیے جائیں میں تب بھی عمران خان کی یہ سائن کی گئی قمیض کسی کو نہیں بیچوں گا۔