پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اس وقت حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،کہا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کریں گے، ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔