مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کی دانستہ خاموشی
مکرمی! آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ پہلے ایران میں 80 منٹ کی فلم کشمیریوں پر کئے گئے مظالم پر دکھائی گئی تھی۔ دیکھنے والے انگشت برنداں رہ گئے تھے۔اور بھارت پر شدید لعن طعن کیا گیا تھا۔اسرائیل سے خریدی گئی بندوقوں سے اب تک لاتعداد کشمیریوں کی آنکھوں کو ضائع کیا جا چکا ہے۔لوگوں کے رویے کو جبر سے نہیں بدلا جاسکتا ۔جبر مقابلے کو دعوت دیتا ہے اور پھر لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ایک امریکی دانشور چومسکی کچھ عرصہ پہلے پکار اٹھا کہ وحشت اور درندگی کے ایسے مظاہرے دنیا میں نہیں دیکھے گئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک ہو کربھارتی مظالم کی روک تھام کیلئے انتھک کوشش کرنی چاہئے۔جناب تمام مسلم ممالک کو تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اپنی شان کو مدنظر رکھتے ہوئے دل و جان سے کشمیریوںکے حالات درست کرنے کیلئے اپنا تن من دھن بروئے کار لائیں اورہندوستان سے تجارت بند کریں،اورکشمیر حقیقی طور پر اپنی آزادی کی طرف گامزن ہوجائیگا۔ تمام جہانوں کا مالک اُس کی فکر کریگا۔انشاء اللہ ایسے کرنے سے آپ کی دنیا اور دین دونوں سنور جائیں گے اورتمام دنیا کے مسلمان آپ کیلئے دعاگوہو نگے(منظر شفیع عاجز ،گلشن راوی لاہور)