چوہدری فیاض اختر کی طرف سے تاجروں، ٹرانسپورٹرزکے اعزاز میں عید ملن پا رٹی
راولپنڈی( جنرل رپو رٹر ) راولپنڈی گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری فیاض اختر کی طرف سے پوٹھوہار ہاس تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے اعزاز میں پر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفورپرا چہ،را ولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس،راجہ توحید،ندیم شیخ، سید سجاد شاہ،ساجد بٹ،رانا خرم محمود،چوہدری نوبہار،اغا خرم اقبال، ریاض الہی،جہانگیر مقبول،چوہدری نعیم،خان افضل خان،راجہ فیصل اقبال،افتاب شاہ،جواد الہی،اسد محمود خان،ملک عدیل ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال اور بجٹ کے حوالے سے مشاورتی گفتگو ہوئی اور امید ظاہر کی گئی کہ موجودہ حکومت مشاورت کے با وجودتاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرے گی اور ٹیکسز کے نظام کو آسان بنایا جائے گا۔