سگے چچا سے تاوان طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ پیرودھائی پولیس نے سگے چچا سے تاوان طلب کرنے والا بھتیجا دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ملزم نے خوف پیدا کرنے کیلئے چچا کے گھر فائرنگ بھی کرادی ملزم عدنان کواس کے دو ساتھیوں عمیر اور حمزہ سمیت گرفتارکرلیاملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے چچا عمران محمودسے فون پر 20لاکھ روپے بھتہ طلب کیاملزم آواز بدل کر اپنے چچا کو کال کرتا تھاملزم نے خوف پیدا کرنے کے لئے اپنے ہی چچا کے گھر فائرنگ بھی کی پیرودھائی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا،ملزمان کو موثر تفتیش، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری اور شہریوں کی جان و مال پر حملہ قابل برداشت نہیں۔