ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3افراد گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں تین افراد گرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیارتہ امرال پولیس نے ملزم محمد اویس سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ، صادق آباد پولیس نے ملزم حید ر سے پستول30بور معہ ایمونیشن ، روات پولیس نے ملزم کامران شہزاد سے پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلئے ۔