بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹوگرام میں شروع ہوگا ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ میزبان ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔