’’دی گلاس ورکر‘‘ عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار
اینسی 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرنا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔اینسی ورک ان پروگریس کیٹگری کیلئے دنیا بھر سے صرف 8 غیر معمولی فیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا۔ہماری پہلی فیچر فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو اسی سٹیج پر پیش کرنا جہاں اس سے پہلے بہت ساری شاندار اور متاثر کن اینی میٹڈ فلمیں پیش کی جاچکی ہیں، ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ عثمان ریاض، ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس حیرت انگیز موقع کے ساتھ ہم دنیا کو اپنا غیر معمولی کام دکھانے کے قابل ہوں گے جو ہم مانو اینی میشن سٹوڈیو میں کررہے ہیں۔ پاکستان سے ہاتھ سے کردہ پہلی فیچر فلم اور ہمارے ہم عصروں کی طرف سے اسے سراہا جانا ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا ء ہے۔ میں دنیا میں اینی میشن سے بڑ ھ کر کسی اور چیز سے اتنی محبت نہیں کرتا، میں نے اپنی زندگی اس کے لئے وقف کردی ہے۔ ’’اینسی ورک ان پروگریس‘‘ کے ساتھ ہم دنیا کے شاندار سٹوڈیوز، فنکاروں اور اینیمیٹرز کو اپنی پسندیدہ فیچر فلم دکھائیں گے۔ اینی میشن کے عالمی اجتماع فرانس اینسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹول نے ’’ورک ان پروگریس‘‘ کیٹگری کیلئے اس سال کی فلموں کی نقاب کشائی کی ہے۔ مانو اینی میشن سٹوڈیو کے ’’گلاس ورکر‘‘ فیچر فلم کو اینسی 2022 میں ’’ورک ان پروگریس‘‘ کیلئے خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔ اینسی کے ورک ان پروگریس میں دکھائی جانے والی فیچر فلموں میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کی آسکر ایوارڈ یافتہ ’’سپائیڈرمین: ان ٹو دی سپائیڈر۔ورس اور نیٹ فلکس میں آسکر کیلئے نامزد ’’کلاز‘‘ اور ’’اوور دی مون‘‘، کارٹون سلون کی ’’وولف واکرز‘‘، مائیکل ڈوڈوک دی وٹس کی ’’دی ریڈ ٹرٹل‘‘ اور ڈین ڈی بلوائز کی ’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2‘‘شامل ہے۔مانو اینی میشن سٹوڈیو اور ’دی گلاس ورکر‘ پر انڈسٹری کے پروفیشنلز کو دکھائی جانے والی اینسی ورک این پروگریس 75 منٹس پر مشتمل ہوگی۔ ’دی گلاس ورکر‘ نوجوان ونسٹ اور اس کے والد تھامس کے بارے میں ایک حقیقی کہانی ہے جو ملک میں گلاس کی بہترین ورکشاپ چلاتے ہیں اورمتوقع جنگ کے باعث انہیں اپنی زندگی مشکل میں نظر آتی ہے جس میں وہ حصہ نہیں لینا چاہتے۔ اس دوران ان کے ٹاؤن میں فوج کے ایک کرنل اور اس کی نوجوان، باصلاحیت وائلنسٹ بیٹی ایلیز کی آمد ہوتی ہے جس سے باپ اور بیٹے کے درمیان تعلق کی آزمائش شروع ہوجاتی ہے۔ ونسٹ اور ایلیز کے درمیان پیار کا رشتہ پروان چڑھتا ہے لیکن انہیں ان کے والد کے درمیان اختلاف کا مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب حب الوطنی اور سماجی میل جول کو آزادانہفکراور فنکاری سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب محبت کوکوئی خاص اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔ ’دی گلاس ورکر‘ ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیٹڈ فیچر فلم ہے جس کی ہدایت کاری عثمان ریاض نے دی جبکہ یہ فلم مانو اینی میشن سٹوڈیو میں تیار کی گئی ہے۔ یہ پاکستان سے ہاتھ سے تیار کردہ پہلی اینی میٹڈ فیچر ہے جو 2023میں ریلیز کی جائے گی۔عثمان ریاض جوانی میں ہی سٹوڈیو گھبلی اور جاپانی اینی میشن کی محبت میں مبتلا ہوگئے تھے اور خضر ریاض اور مریم ریاض پراچہ کے ساتھ مل کر مانو اینیمیشن سٹوڈیو کی بنیاد رکھ کر اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔ سپین کے معروف پروڈیوسر مینوئل کرسٹوبال فیچر فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔