سرقہ بالجبر کی وارداتیں راولپنڈی میں شہری نقدی سے محروم 13موٹر سائیکل چوری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری ، سرقہ بالجبر کی وارداتوں میںشہریوں کونقدی ،13موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا تھانہ سول لائن کو ممتاز خالد نے بتایا کہ گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے 3ہزار روپے ، سرکای کارڈ چھین لیا، تھانہ ایئر پورٹ کو محمد نعیم نے بتایا کہ بوستان روڈ چکلالہ 3میں نوید نذیر بنک سے رقم نکلوا کر غائب ہو گیا، تھانہ رتہ امرال کو محمد اشرف نے بتایا کہ محلہ مظہر آباد میں نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر موبائل فون مالیتی 5ہزار روپے ، 15ہزار روپے نقدی چوری کرلی، تھانہ پیر ودہائی کو طارق عزیز نے بتایا کہ بدر کالونی میں نامعلوم چوروں نے گھر کے کمرے کا تالا توڑ کر پنکھا مالیتی 7ہزار روپے چوری کرلیا، تھانہ وارث خان کو افضال احمد نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون مالیتی 25ہزار روپے چوری کرلیا، تھانہ نیوٹائون کو محمد خالد نعیم نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر نامعلوم چوروں نے 69ہزار چوری کرلئے، تھانہ صادق آباد کو تعظیم اختر نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے بیٹے کا بائی سائیکل مالیتی 18ہزار چوری کرلیا، تھانہ صادق آبا کو محمد طیب نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے3موبائل فون مالیتی 32ہزار روپے چوری کرلئے، تھانہ سول لائن کو سردار بابر نوید نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ روات کو خضر آفتاب نے بتایا کہ بگا موڑ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پرس چھین لیا جس میں 6ہزار روپے تھے اور موبائل فون مالیتی 37ہزار روپے چھین لیا، تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد سے بشارت علی کا موٹر سائیکل RIP-1741،تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے عامر افضل کا موٹر سائیکل RIM-9201، تھانہ سول لائن کے علاقے پنج سڑکی سے محمد صفدر کا موٹر سائیکل AKC-2171، تھانہ بنی کے علاقے نیو پھگواڑی سے سید بلال کا یونین سٹا ر موٹر سائیکل RIM-7160، تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے محمد شعیب کا موٹر سائیکل RIK-9497، تھانہ وارث خان کے علاقے سے واجد عارف کا یو نائیٹڈ موٹر سائیکل RIN-8205، تھانہ وارث خان کے علاقے مری روڈ سے عمران ریاض کا موٹر سائیکل XM-515،تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد سے محمد علیم خان کا موٹر سائیکل SLS-0800، تھانہ صادق آباد کے علاقے شکریال سے دانش شاہد کا موٹر سائیکلBSL-639، تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے وقاص خان کو موٹر سائیکل RIY-7481، تھانہ آر اے بازار کے علاقے بکرا منڈی چوک سے سید منیب حسین کا موٹر سائیکل AGV-7506، تھانہ سول لائن کے علاقے سے احسن علی طارق کا موٹر سائیکل DR-078، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد سے بلال اسلم کا موٹر سائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فارچوری ہو گئے۔