غیر قانونی پٹرول ‘فیس فلنگ ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ‘درجنوں افراد گرفتار
فیروز والہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس کی غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی گیس ری فلنگ ایجنسیوں کےخلاف کارروائی‘ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ضلع ہذا کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹاسک پر اپنے اپنے علاقہ میں قائم غیرقانونی پٹرول ڈبہ سٹیشن، ایل پی جی گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔سول انتظامیہ کی مدد سے ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے سخت احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھا کہ اس گھناو¿نے اور غیر قانونی جان لیوا کاروبار کو ضلع ہذا سے سول انتظامیہ سے ساتھ مل کر ختم کرنے کےلئے کوشاںہے۔ عوام والناس کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کسی قسم کی کوئی لچک دی جائے گی ایسے عناصر جو اپنی اور دوسروں کی جان کی پرواہ نہیں کرتے ان کو قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکے گا ۔