ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں،اقرا رفیق
لاہور (آئی این پی )اداکارہ و ماڈل اقرا رفیق نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں منفرد سے منفرد کردار ادا کروں تاکہ میرے پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کریں۔ایک سوال کے جواب میں اقرا رفیق نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بعد بڑی سکرین پر پذیرائی ملنے سے میرے اندر مزید محنت او رلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں موقع کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں جبکہ ٹی وی ڈراموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے۔