گزشتہ ہفتہ روپیہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا
کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا ۔ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر5روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر6روپے مہنگا ہو گیا موجودہ اضافے کے بعد ڈالر نے بلندی کے تمام سابقہ ریکارڈ تورڈ دیئے جبکہ یور و اوربرطانوی پونڈ کو بھی پر لگ گئے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دورا ن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 187.60روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت187.80روپے سے بڑھ کر193روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں6روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت188.5 0روپے سے بڑھ کر194.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں4روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا ۔