اوریکل ،ایگزا ڈیٹا اور ڈیڈی کیٹڈ ریجن کلاؤڈ متعارف
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سرفہرست ادارے بھی اب ایشیائپیسفک کے دیگر اداروں کی طرح بے مثال کاروباری ماحول اختیار کرنے کے لیے اوریکل ایگزا ڈیٹا کلائوڈ کسٹمر (Oracle Exadata Cloud@Customer)کا انتخاب کرسکیں گے۔ کسٹمرز کے اپنے ڈیٹا سینٹر کے ساتھ چلنے والے اعلیٰ کارکردگی کی حامل ایگزا ڈیٹا کلائوڈسروس کے ذریعے کاروباری ادارے ایک مکمل پبلک کلائوڈکا تجربہ حاصل کرتے ہوئے ڈیٹا کے تحفظ اور اسے ملکی حدود میں محفوظ رکھنے کی پالیسیوں پر پورا اترتے ہوئے اپنے ڈیٹا سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اوریکل کے سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف کلائوڈ پلیٹ فارم گروپ برائے پاکستان اور افغانستان عامر خان نے کہا کہ پاکستان کے ادارے جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کے حوالے سے دیگرملکوں پر سبقت رکھتے ہیں اور اپنے آپریشنز کو ڈیجیٹل سلوشنز، کلائوڈاور دیگر ٹیکنالوجیز کے ذریعے ماڈرن اور جدید بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ کلائوڈ فرسٹ پالیسی ملک میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے بالخصوص سرکاری اداروں کے امور کو ڈیجیٹل بنانے کی رفتار کو تیز بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ ایگزا ڈیٹا حقیقی معنوں میں ایک ہائبرڈ پلیٹ فارم ہے جو پبلک کلائوڈ میں طبعی طور پر ادارے کے احاطے میں کام کرتا ہے جبکہ اب کلائوڈ کسٹمر کی سہولت کا مطلب ہے کہ ڈیٹا کبھی بھی کسٹمر کے اپنے ڈیٹا سینٹر سے باہر نہیں رہے گا جس سے سرکاری اداروں میں کلائوڈ کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ڈیٹا کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اس حوالے سے ایگزا ڈیٹا کا پلیٹ فارم جو اوریکل کی مشین لرننگ کی صلاحیتوں کی حامل خودکار ڈیٹا بیس جیسی جدید ترین ٹٰکنالوجیز پر مشتمل سہولت تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔ اوریکل ایگزا ڈیٹا کلا?ڈ کسٹمر X9M کسٹمرز کو ان کا اہم کاروباری ڈیٹا اوریکل کی ڈیٹا بیس پر منتقل کرنے کو آسان بناتا ہے جس میں بنیادی بینکاری نظام اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر شامل ہے۔ اس کے ساتھ ایگزا ڈیٹا کلائوڈ کسٹمر کی سہولت کی بدولت آئی ٹی ٹیم کی توجہ جدت اور تنوع لانے پر مرکوز رہے گی کیونکہ پبلک کلائوڈ ریسورس منجمنٹ اور اوریکل کی آپشنل خوکار ڈیٹا بیس کی صلاحیت ان کے لیے ڈیٹا بیس کے مینوئل آپیشنز کو 80فیصد تک کم کریگی۔ آئی ڈی سی ایشیائپیسفک کے نائب صدر سائمن پف کے مطابق حکومت پاکستان کی کلائوڈ فرسٹ پالیسی نہ صرف حکومت بلکہ نجی شعبہ میں بھی کلائوڈ ٹیکنالوجیز اختیار کرنے کی رفتار میں اضافہ کا ذریعہ بنے گی بالخصوص ان صنعتوں میں جن کے لیے ڈیٹا کے تحفظ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائوڈ کی سہولت سرکاری اداروں کو کلائوڈ پر منتقل ہوکر عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریگی اور اخراجات میں کمی کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ عالمی سطح پر اداروں میں ایک سے زائد کلائوڈ سروس کی خدمات حاصل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اس لیے کسی کلائوڈ کا انتخاب کرتے وقت ضروری ہے کہ ڈیٹا بیس کو کلائوڈ میں ضم کرنے کے لیے آسان اور سادہ کلائوڈ سسٹم کو ترجیح دی جائے۔ اوریکل ایگزاڈیٹا X9Mپلیٹ فارم کا حالیہ ورژن، ایگزا ڈیٹا کے بنیادی پلیٹ فارم کے منفرد اسکیل آئوٹ آرکیٹیکچر کی صلاحیت سے لیس ہے جو تجزیاتی ایپلی کیشنز، کم درجہ کی ایس کیو ایل کیوریز، تجزیوں اور مشین لرننگ الگورتھمز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔دنیا کی 100 بڑے کاروباری اداروں (گلوبل فارچیون) میں سے 87فیصد اور ہزاروں چھوٹے ادارے اپنے،مشن کرٹیکل اوریکل ڈیٹا بیس کو چلانے، ڈیٹا بیس انفرااسٹرکچر کو مستحکم بنانے اور لاگت کو کم کرنے کے لیے اوریکل ایگزا ڈیٹا کلائوڈ کسٹمر سے استفادہ کررہے ہیں۔ اوریکل ایگزا ڈیٹا، اوریکل ڈیڈی کیٹڈ ریجن کلائوڈکسٹمر کی بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید پیشکش ایسے کسٹمرز کی ضروتوں کو پورا کرتی ہے جو اپنی مرضی کے مقام پر ڈیٹا اور اس سے متعلق خدمات کو رکھنا چاہتے ہیں اور اپنی جگہ پر ہی اوریکل کی پبلک کلائوڈ سروس کے مکمل پورٹ فولیو سروسز اور اوریکل کی فیوژن کلائوڈ ایپلی کیشنز کو اپنے ڈیٹا سینٹر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سلطنت عمان اور بنگلہ دیش ڈیٹا سینٹر لمیٹیڈ(بی ڈی سی سی ایل) ڈیڈی کیٹڈ ریجن کلائوڈ کسٹمر استعمال کرنے والے صارفین کی اہم مثال ہیں۔ بنگلہ دیش حکومت کی اپنی ڈیٹا اسٹوریج ڈزاسٹر ریکوری سروسز نے ڈیڈی کیٹڈ کلائوڈ کسٹمر کا انتخاب کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش حکومت کے لیے ساورن ہوسٹڈ کلائوڈ سروس مہیا کی جاسکے۔ ڈیڈی کیٹڈ ریجن کلائوڈ کسٹمر کی سہولت بنگلہ دیش ڈیٹا سینٹر لمیٹیڈ کو اس کا تمام آئی ٹی پورٹ فولیو کلائوڈ انفرااسٹرکچر پر چلانے اور انفرااسٹرکچر کے ساتھ ڈیٹا کا مکمل کنٹرول طبعی طور پر اپنے پاس رکھنے کا اختیار فراہم کرتی ہے جس سے سرکاری صارفین کے لیے ڈیٹا کے تحفظ کی اولین ترجیح کو پورا کرنا ممکن ہوتا ہے۔