Waqt News
Sunday | May 22, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا
  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس: اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی  کو گرفتار نہیں کرسکتا
  • عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
  • ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے

حصص بازار 1300پوائنٹس سرمایہ کاری میں 2کھرب 43ارب کمی

May 15, 2022 7:25 AM, May 15, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدگر گیا اور 43400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیاں ماند رہنے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2کھرب43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے گھٹ کر 71کھرب روپے رہ گیا جبکہ57.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے2دن بدترین مندی سے دوچار رہی اور اس دوران انڈیکس 2088.88پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ3دن کی تیزی سے انڈیکس 734.53پوائنٹس ہی ریکور ہو سکا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی افرا تفری کے باعث معاشی اشاریوں میں تنزلی کے خدشات پر سرمائے کے انخلاء ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرا م میں تاخیر مارکیٹ کو بحرانی کیفیت سے دوچار کیا تاہم چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس چھوٹ میں مزید کمی کرنے کے اعلان سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملااور حصص کی خریداری سے مارکیٹ سے منفی اثرات زائل ہو گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں 1354.35پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44840.81پوائنٹس سے کم ہو کر43486.4 6پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 606.56پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 17148.53پوائنٹس سے گھٹ کر 16541.97پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 30480.30پوائنٹس سے کم ہو کر29573.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مند ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 2کھرب 43ارب37کروڑ 27لاکھ41 ہز ا ر 818روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب 43 ارب 30 کروڑ 33 لاکھ46ہزار170روپے سے کم ہو کر71کھرب99ارب93کروڑ6لاکھ4ہزار352روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 44841.41پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42273.27پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ9ارب روپے مالیت کے 33کروڑ85لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 6ارب روپے مالیت کے 20کروڑ81لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دورا ن مجموعی طور پر 1738کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 652کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،994میں کمی اور92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل ،سینر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،میپل لیف ،فوجی سیمنٹ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک ریفائنری پاک انٹر نیشنل بلک ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ٹریٹ کارپوریشن ،جی تھری ٹیکنالوجی اورپاک الیکٹرون سر فہرست رہے ۔

شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران خان کے مریم نواز کے لیے بیان پر سابق وزیر داخلہ احسن ...

    May 20, 2022 | 23:16
  • ملتان جلسے میں شیخ رشید گرمی کی تاب نہ لاسکے،طبیعت ناساز

    May 20, 2022 | 23:44
  • منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت ...

    May 21, 2022 | 09:44
  • تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر ...

    May 20, 2022 | 23:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی تجارتی نمائشوں میں ثقافت کو اجاگر کیا جانا ...

    May 22, 2022
  • نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کو فدوبارہ فعال کرنے پر گفتگو جاری ...

    May 22, 2022
  •  اکبر ناصر خان آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

    May 22, 2022
  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا ...

    May 22, 2022 | 00:22
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا

    May 22, 2022 | 00:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  موجودہ گرمی کی لہراور موسمیاتی تبدیلی 

    May 21, 2022
  •  پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کا جلسہ

    May 21, 2022
  •  بلوچستان ۔ واہ سے آہ تک 

    May 21, 2022
  • چوبیس کروڑ کہاں جائیں؟؟؟؟

    May 21, 2022
  •  اتحادی حکومت اپوزیشن کے تعاون سے پہلا بل پاس ...

    May 21, 2022
  • 1

    سسٹم کی اصلاح کے متقاضی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے

  • 2

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو  یقین دہانی اور اس کا ممکنہ رد عمل

  • 3

    سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر  17 فیصد ٹیکس ختم 

  • 4

    حکومت کے لیے فیصلے کی گھڑی 

  • 5

    ہائی پروفائل مقدمات میں  تقرر و تبادلوں پر پابندی

  • 1

    اتوار ، 20 شوال 1443ھ‘ 22 مئی 2022ء

  • 2

    ہفتہ ،    19 شوال 1443ھ‘ 21  مئی 2022ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اپنا اپنا حساب

    May 22, 2022
  • قاضی سراج الدین سرہندیؒ

    May 22, 2022
  • مقابلے کا اصل میدان

    May 22, 2022
  • "Love Export Policy of China"

    May 22, 2022
  • ڈاکٹر ناظر حسن زیدی : بے مثال حافظے کا مالک

    May 22, 2022
  • بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں

    May 22, 2022
  • اشتیاق چوہدری اور مقبول چوہان کے اعزاز میں q

    May 22, 2022
  • سچ تو یہ ہے؟

    May 22, 2022
  • دوہرا معیار ختم کریں

    May 22, 2022
  • آزادیِ اظہارِ رائے آپ کا حق تو ہے مگر۔۔۔

    May 22, 2022
  • 1

    فاحکم بین الناس بالحق۔۔۔!

  • 2

    ’’قبلہ‘‘ بدلنے والے

  • 3

    طوطی ہند حضرت امیر خسروؒ

  • 4

     وزیر اعظم  اور ایم ڈی بیت المال سے اپیل

  • 5

    برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی قابل قدر ہمدردی

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت

  • 2

    انبیائے کرام کی دعوت توحید

  • 3

    دین آسان ہے!

  • 1

     اسلام کے اصول

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 1

    بالِ جبریل 

  • 2

    علامہ اقبالؒ

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    اقتباس

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group