سونے کی قیمت میں 600روپے تولہ اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر ) ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں53ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونا1860ڈالر سے بڑھ کر1913ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2900روپے مہنگا ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ33ہزار روپے سے بڑھ کر1لاکھ 35ہزار 900روپے ہو گئی جبکہ2486روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 14ہزار26روپے سے بڑھ کر1لاکھ16ہزار512 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا5ڈالر سستا ہو گیا تاہم ہفتہ کو صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔