چور ڈاکو بے لگام ، ٹیکسٹائل ملز میں 30لاکھ کی ڈکیتی،ایک گرفتار

ملتان ،میاں چنوں،گگو منڈی،بورے والا، (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائیوقت)چور ڈاکو بے لگام ، ٹیکسٹائل ملز میں 30لاکھ سے زائد ڈکیتی،ایک گرفتار تفصیلات کے مطابقشان نامی ڈکیت اپنے تین ساتھیوں ظفر, کاشف اور وقاص کے ہمراہ گارڈن ٹاؤن میں آئرن سٹیل کی دکان پر چوری کی واردات کے لئے آئے تو تاجروں نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے انہیں پکڑ لیا ظفر, وقاص اور کاشف بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شان کو اہل علاقہ نے قابو کرلیا اور درگت کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ میاں چنوں سے نمائندہ نوائیوقت کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل ملز محسن وال میں ڈکیتی کی واردات میں 15 سے 20 مسلح ڈاکو مل گارڈز کو یرغمال بنا کر تقریباً 2 لاکھ پچاس ہزار کیش،کمپیوٹرز، ٹرانسفارمر، تانبے کی تاریں مالیت تقریباً 30 لاکھ و دیگر قیمتی سامان لے اڑے ،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ضلعی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر225ای بی میں دبئی پلٹ محمد اویس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ چار نا معلوم چور اس کے گھر سے85ہزار روپے نقدی ،ایک تولہ طلائی زیور اور ایک موبائل فون لے اڑے ۔بورے والاسے تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ 435ای بی کا رہائشی محمد ریاض اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر عارف بازار میں واقع پان شاپ پر آ یا تو موٹر سائیکل دوکان کے باہرسے نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔سرائے سدھوسے نامہ نگارکے مطابق سرائے سدھو کے رہائشی ساجد منہاس کے گھر سے بریف کیس جس میں نقد رقم مبلغ بائیس ہزار روپے اور طلائی زیورات تھے نامعلوم چور اٹھاکر لے گئے۔