بھٹہ مزدور نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

سکندرآباد(نامہ نگار) شجاع آباد بھٹہ مزدور نے غیرت کے نام پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملز م گرفتار تفصیل کے مطابق شجاع آباد علی ٹاون کے رہائشی بھٹہ مزدور عبدالحمید کو شک تھا کہ اس بیوی سمیرا کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں عبدالحمید نے غیرت میں آکر اپنی بیوی کو پہلے نشہ آور گولیاں دی پھر انیٹوں سے تشدد کرتے ہوئے گلا دبا کر مبینہ طورپر موت کے گھاٹ اتار دیا اہل خانہ نے پولیس کو کال کی تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی دوسری جانب مقتولہ کے والد نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ ملزم عبدالحمید نشہ کا عادی ہے اور دوسری شادی کے لیے اس نے میری بیٹی سمیرا کو مبنیہ طورپر قتل کردیا پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔