آگ نے کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا ،دو افراد جھلس کر زخمی
شاہجمال(نامہ نگار)نواحی علاقہ اڈا رند میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،درجن سے زائد گھر مکمل جل کر تباہ مکمل گھریلو سامان سینکڑوں مرغیاں سینکڑوں من گندم توڑی سمیت ہزاروں کی نقدی بھی جل گئی۔شاہجمال کے نواحی علاقہ اڈا رند کی بستی غلام فرید پوربی میں گھروں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے تیز ہوا کے باعث پندرہ انتہائی تیزی سے درجن سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دیہاتیوں کے مطابق گھروں کا پورا گھریلو سامان سینکڑوں مرغیاں جل کر ہلاک اور بیسیوں جانور جھلس گئے گھروں میں موجود ساڑھے تین سو من سے زائد گندم اور توڑی بھی جل گئی اور ہزاروں کی نقدی بھی خاکستر اہل علاقہ نے بتایا کہ آگ اسقد ر تیز تھی کہ وہ گھریلو سامان نا بچا سکے جو کہ خاکستر ہو چکا ہے۔ آگ کے نتیجے میں فرزانہ اور ناصر آگ کی لپیٹ میں آکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی۔