چوک سرور شہید‘ بچے کی ہلاکت پر اتائی کے خلاف مقدمہ درج پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام
چوک سرورشہید (نامہ نگار) اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے پونے دو سالہ بچے ریحان کی ہلاکت ، پولیس تھانہ سرورشہید نے اتائی شہبازکے خلاف زیر دفعہ 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تاہم پولیس ملزم کو گرفتار میں یکسر ناکام ہوگئی ۔ جبکہ محکمہ صحت مظفرگڑھ نے بھی اتائی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا نہ ہی اس کا کلینک سیل کیابچے کے والدین نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازشریف سے نوٹس لینے اور اتائی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔