چینی باشندوں کی شرکت کی اطلاع نہ دینے پر میرج ہال کے مالک اور دلہن کے والد پر مقدمہ درج
بورے والا( نمائندہ نوائے وقت)چینی شہریوں کی آ مد کی اطلاع نہ دینے پر شادی ہال کے مالک اور دولہن کے والد پر مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق میڈیکل کالونی کے رہائشی انور بہزاد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں گزشتہ رات بارہ چینی شہریوں نے شرکت کی غیر ملکی مہمانوں کی آ مد کی اطلاع نہ دینے پر تھانہ ماڈل ٹائون پو لیس نے لاٹ بھٹیاں میں واقع شادی ہال کے مالک اور انور بہزاد پر مقدمہ درج کر لیا سرکل پو لیس نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتظامات کر تے ہوئے انہیں واپس روانہ کر دیا ۔