سیالکوٹ جلسہ کیخلاف کارروائی ،پی ٹی آئی بوریوالا کا احتجاج
بورے والا( نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسہ کی تیاری میں انتظامیہ کی کاروائی اور راہنماوں و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی بورے والا کے کارکنان بھی قیامت خیز گرمی کے دوران سڑکوں پر نکل آئے مقامی راہنماوں ملک فاروق اعوان ،سابق ضلعی صدرامجد حمید چوہان،محمد شہباز بھٹی،کامران شاہد،راو محمد علی،چوہدری اعجاز اسلم اور دیگر راہنماوں کی زیر قیادت کالج روڈ مین دہلی ملتان روڈ سٹی گیٹ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس نے حکومت کے کہنے پر جو پولیس گردی کی ہے یہ بدترین انتقامی کاروائی ہے۔