ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر محمدعابد خان نے آج پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز میں پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) مستنصر فیروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کے ذریعے پولیس رسپانس، پبلک فیڈ بیک اور 15 کال پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹرپنجاب سیف سٹی اتھارٹیز اور پولیس کے درمیان مربوط رابطے میں ایک اہم کردار ادا کریگا۔ پہلے تھانوں میں نصب کیمروں کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹیزکے پاس تھی جو کہ اب پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر سے مانیٹر کی جائیگی۔پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹرکو ڈویژنل دفاتر کیساتھ منسلک کیا جائیگا جس سے ڈویژنل اوپس رومز کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوسکے گی۔ پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر میں پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے اور15 پر موصول ہونے والی بوگس کالز کی پبلک فیڈ بیک کے ذریعے تصدیق کریں گے۔ پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر کے قیام سے ڈولفن، پی آریو اور دیگر پٹرولنگ یونٹس کی مانیٹرنگ کی جائیگی جس سے ناصرف اْن کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم کی کمی میں بھی موثر کردار ادا کرے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹرمحمد عابد خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے اعزاز میں پرْ وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت ودیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔اے ڈی حسن، پی ایس اوثاقب بٹ، پی اے عاصم اقبال ودیگر دفتری سٹاف اس موقع پر موجودتھے۔دفتری عملے نے ڈاکٹر عابد خان کو الوداع کیااورپھول نچھاور کئے۔لاہور پولیس نے ڈاکٹر عابد خان سے والہانہ محبت کا ا ظہارکیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عابد خان اچھے انسان ہونے کیساتھ انتہائی شفیق اور محنتی آفیسر بھی ہیں۔مذہبی، کھیلوں سمیت اہم ایونٹس کو کامیاب بنانے میں بہترین خدمات سرانجام دیں۔ وائرلیس پیغام کے ذریعے لاہور پولیس کے تمام جوانوں کا اہم ایونٹس کاپرْ امن انعقاد یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔