کھیتوں سے نعش برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)کاہنہ کے علاقہ چیڈو گاں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق32 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔ پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔