فیروز والہ : ڈاکوئوں کی لوٹ مار ‘ پہچانے جانے پر حملہ ‘ خاتون ‘بچی زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون اس کی بچی کو زخمی کر دیا ۔ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی دیگر قیمتی سامان کے علاوہ گاڑیاں چوری کر کے لے گئے ۔ خان پورنہر کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ذیشان اور اس کے بھائی کو روک کر لوٹ لیا اور موٹرسائیکل نقدی موبائل چھین کر لے گئے ۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پہچانے جانے پر ڈاکوؤں نے خواتین پر حملہ کردیا جس سے دوسالہ بچی اور خاتون شدید زخمی ہوگئی‘ ملزمان نے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوموٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔