بامیان صوبہ میں 625 افغان خاندانوں کو فی کیس 400 ڈالر امداد مل گئی
کابل (شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبہ بامیان میں مجموعی طور پر 626 خاندانوں کو نقد امداد موصول ہو گئی ہے۔ افغان وزارت برائے مہاجرین و وطن واپسی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے اضلاع شیبار اور یکولانگ میں سروے کے دوران سامنے آنے والے بے گھر اور انتہائی مستحق خاندانوں کو فی کس 400 امریکی ڈالر نقد امداد کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں افغانستان کے دور افتادہ صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو مزید انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔