صحت کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائیگا: علی جان خان
لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعلی جان خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہو۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید،ڈاکٹرعاصم الطاف،تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران تمام ترقیاتی سکیموں اوربجٹ کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت علی جان خان کو تمام ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کے دورا ن اگلے سال کی تمام ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔ہیلتھ کونسلزکو مزیدفعال بنایاجائے گا۔ رفاء عامہ کی تمام سکیموں کو جاری رکھاجائے گا۔صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے گا۔تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔