بانی سبیل دودھ حضرت داتا گنج بخشؒ چودھری محمد علی گجر کی برسی پر تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) بانی سبیل دودھ حضرت داتا گنج بخشؒ چودھری محمد علی گجر کی برسی کے موقع پر تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اﷲ تعالیٰ کی رضا حاصل کر لیتے ہیں۔ اولیاء کرام کا فیضان ایک نعمت ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی‘ خوشحالی اور چودھری محمد علی گجر کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔