غیرت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، انتخابات کے سوا کوئی مطالبہ نہیں: اسلم اقبال
لاہور(نیوزرپورٹر) سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ انتخابات کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ کسی طرح بھی اپنی غیرت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ماڈل ٹاؤن کچہری میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا وکلاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ جن کو عوام میں جانے پر ناز تھا وہ اب کیوں گھبرا رہے ہیں۔ قوموں کو اپنا نظریہ بدلتے ہوئے سالوں لگ جاتے ہیں۔ حکمران جان لیں کہ ان کو امریکا بچانے نہیں آئے گا۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں روکا جا سکتا۔ عمران خان کے ساتھ 22 کروڑ عوام کھڑے ہیں۔ لندن اجلاس میں یہ غور کیا گیا کہ عمران خان کو کیسے روکا جائے۔