انتشار کی سیاست بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ سیاست دان اقتدارکی جنگ میں عوام کے مسائل بھول چکے ہیں۔گالی گلوچ کی سیاست اورسیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ غریب کو روٹی مل رہی ہے یا نہیں، اس کا چولہا بھی جلتا ہے یا ٹھنڈا پڑ چکا ہے، کسی کو بھی اس کی فکر نہیں بس ہمیشہ کی طرح زبانی جمع خرچ سے عوام کے مسائل اور مہنگائی کو حل کیا جارہا ہے۔