عمران خان جیسا جھوٹا لیڈر آج تک نہیں دیکھا: مسلم لیگ ن
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمرا ن نذیر اور رکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک،علی پرویز ملک ، سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی جیسا جھوٹا لیڈر آج تک نہیں دیکھا جو اپنے ہی کارکنوں کیساتھ روز جھوٹ بولتا ہے اور یو ٹرن لیتا ہے۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ اپنے جلسوں میں جھوٹ بولتے ہیں وہ مسلسل اپنے سیاسی مخالفین پر تو کیچڑ اچھالنے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر یہ بتانے کی جرات نہیں کرتے کہ اپنی چار سالہ حکومت میں انہوں نے اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق کتنا نیا پاکستان بنایا۔ کتنے لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں۔ کتنے لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیئے۔