وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ کے جلسے کو پورے ملک کا جلسہ بنا دیا: راجہ بشارت
لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں توڑ پھوڑ حکومتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ سیالکوٹ میں پولیس کے ذریعے تشدد اور اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں پولیس گردی نام نہاد وزیراعلی کے فاشسٹ ذہن کی عکاس ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز پولیس گردی کے ذریعے صوبے میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے اور پولیس اس کی اعلی کار بنی ہوئی ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نااہل وزیراعلی نے سیالکوٹ کے ایک جلسے کو پورے ملک کا جلسہ بنادیا ہے ۔