پاکستان کو سودی نظام معیشت نے تباہ کیا: رشید احمد منہالہ
لاہور( سٹاف رپورٹر )کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید احمد منہالہ نے کہاہے کہ پاکستان کو سودی نظام معیشت نے تباہ کیا۔ سود اللہ اور اس کے رسول ؐ سے جنگ ہے جس کو کوئی نہیں جیت سکتا۔ میں جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کی 32سالہ جدوجہد کے نتیجے میں وفاقی شرعی عدالت نے پاکستان میں سودی معیشت کے خاتمے کا حکم دیا ۔ حکمران اسلامی نظام معیشت جتنی جلدی نافذ کردیں گے۔ ملک اتنی جلدی کامیابی کی منزلیں طے کرتا چلا جائے گا۔پاکستان میں مثاق جمہوریت کی طرح مثاق معیشت کی بھی اشدضرورت ہے۔