ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کی گئی: جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جب تک ملک و قوم اپنے حقیقی نمائندوں کو اقتدار میں نہیں لائیں گے ، اس وقت تک یہ بہروپئے مختلف شکلیں اور لبادے بدل بدل کر آتے رہیں گے۔ہردور حکومت میںاحتساب کے نام پر جو انتقامی سیاست کی گئی ،اس نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اس قسم کی طرز سیاست سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 22کروڑ عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔