ججز ،آرمی چیف کی تقرری میں سیاسی عمل دخل ختم ہونا چاہئے: امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے ججز اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملات میں سیاسی عمل دخل اور سیاسی قیادت کی صوابدید کو یکسر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میرٹ اور سینیارٹی کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کو منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور ایک الگ بیان کے ذریعے انہوں نے کہا کہ ادارے خود اعلیٰ تقرریوں کا طریقہ کار وضح کریں اور پارلیمنٹ اس کی منظوری دے۔