سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ پورا نہیں ہوا: خرم نواز گنڈا پور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے 7سالوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کا واحد قانونی مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوااور مظلوم آج بھی انصاف کے لئے دربدر ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء آج بھی غیر جانبدار تفتیش کیلئے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔