عوام کو زیادہ بیوقوف بنانے والا لیڈر ہی بڑا سیاستدان کہلایا جاتا ہے: جواد نقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک بیداری امت مصطفی اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہاہے کہ سیاسی میدان میں دھوکہ دہی عام ہو رہی ہے، عوام کو سب سے زیادہ بیوقوف بنانیوالا ہی بڑا اور سمجھدار سیاستدان کہلاتا ہے۔ پاکستان میں ایک غیر سیاسی شخصیت کو ہیرو بنا کر میدان میں اْتارا گیا ہے۔