عمران خان قتل کی سازش کا رونا روکر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں : حسن مرتضیٰ
لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت،فساد اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ۔یہ اپنے بچوں کو لندن میں رکھ کر پاکستانی نسل کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں ۔ اور اپنے قتل کی سازش کا رونا رو کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔سیالکوٹ جلسہ پر اپنے رد عمل میں حسن مرتضی نے کہا کہ سیالکوٹ سرکس بھی جہلم کی طرح ناکام رہا۔