حلیم عادل شیخ کیخلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات، ضمانت مل گئی
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف کراچی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ حلیم عادل نے عدالت سے ضمانت بھی حاصل کرلی ہے۔حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات گلشن معمار اور اینٹی انکروچمنٹ فورس زون ون میں درج کئے گئے جن میں دہشت گردی،سرکاری زمینوں پر قبضہ‘ اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی و دیگر دفعات شامل ہیں۔ حلیم عادل شیخ کیخلاف پہلا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگردفعات شامل کی گئیں۔ دوسرا مقدمہ اینٹی انکروچمنٹ زون ون تھانے میں درج کیاگیا، جس کے مطابق حلیم عادل شیخ نے چالیس ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا، ایف آئی آرمیں لینڈ گریبنگ کی دفعات شامل ہیں۔