ریاض پیرزادہ کی سیالکوٹ چرچ گراؤنڈ میں زبردستی جلسہ کرنے کی مذمت
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کی سیالکوٹ چرچ گراؤنڈ میں زبردستی سیاسی جلسہ کرنے کی سخت مذمت۔انہوں نے کہا کہ چرچ گرانڈ(سی ٹی آئی گرانڈ) ایک ایسی جگہ جہاں مسیحی برادری اپنے مذہبی حقوق ادا کرتی ہے, پر ان کی رضامندی کے بغیر ایک سیاسی جماعت کا زبردستی عوامی جلسہ کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک سیاسی جماعت کی قیادت اور اس کے کارکنوں کے اقدامات مسیحی برادری کی جانب سے احتجاج کی وجہ بنے جو کہ انتہائی شرمناک ہیں۔ اقلیتوں کو ریاستی قوانین کے تحت اپنی عبادت گاہوں کے حوالے سے آزادی حاصل ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انکے مذہبی حقوق کا تحفظ کرے۔ کسی گروہ یا جماعت کو اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق غصب کرکے انتشار پھیلانا اور ان کے جذبات مجروح کرنا نا قابل قبول ہے۔ ہماری حکومت کسی بھی قیمت پر ان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔