اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری،چیئر مین ایکزیکٹیو کمیٹی چوہدری عرفان سعید، ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد باجوہ، ممبر پنجاب بار کونسل حافظ نعیم اور دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر قانون کو پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت دی گئی،وزیر قانون کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا گیا،وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ملاقات میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ پر بھی بحث کی گئی۔
وفاقی وزیرقانون و انصاف سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کی ملاقات
May 15, 2022