معاشی بحران مزید بدتر‘ عالمی برادری مددکرے: نئے سری لنکن وزیراعظم
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا میں معاشی بحران مزید بدتر ہو گیا۔ نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیاں تبدیل کریں گے۔ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنائیں گے۔ سری لنکن وزیراعظم وکرما سنگھے نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے کہا کہ ایک سال کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔